قطراورسعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال

   


ریاض : سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیوں نے ساڑھے تین سال کے بعد اپنے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور دونوں فضائی کمپنیاں پیر سے دوحہ اور الریاض کے درمیان پروازیں شروع کردیں گی۔قطرائیرویز نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ وہ 11 جنوری سے الریاض ،14 جنوری سے جدہ اور16 جنوری سے الدمام کے لیے پروازیں چلائے گی۔اس نے مزید کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ان شہروں کے لیے اپنے بڑے طیارے چلائے گی۔ان میں بوئنگ 777-300، بوئنگ 787-8 اور ائیربس اے 350 شامل ہیں۔قطری کمپنی نے مزید کہا ہے کہ ’’ہم سعودی عرب میں اپنے تجارتی اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلقات خواہاں ہیں۔