قطر سے بحریہ کے سابق اہلکاروں کا واپس لائیں۔ وزیر اعظم سے اسدالدین اویسی کی مانگ

,

   

حیدرآباد رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”یہ انتہائی بدقسمتی‘ ہے کہ بحریہ کے سابق افسران سزائے موت پر ہیں
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی سے مانگ کی ہے کہ قطر کی عدالت نے جن اٹھ بحریہ کے سابق افسران کو سزائے موت سنائی ہے انہیں واپس لائیں۔

حیدرآباد رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”یہ انتہائی بدقسمتی‘ ہے کہ بحریہ کے سابق افسران سزائے موت پر ہیں۔

اویسی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اگست میں انہوں نے قطر میں پھنسے ہوئے سابق بحریہ کے افسران کا معاملہ اٹھایاتھا۔

https://x.com/asadowaisi/status/1717563740428652853?s=20

انہوں نے کہاکہ ”آج انہیں موت کی سزاسنائی گئی ہے۔ نریندر مودی ”اسلامی ممالک“ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں وہ بتاتے نہیں تھکتے ہیں۔

انہیں سابق بحریہ کے افسران کو واپس لانا ہوگا۔

یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مذکورہ افسران کو سزائے موت ہوئی ہے“۔بحریہ کے اٹھ اہلکار جنھیں ایک سال قبل قطر میں حراست میں لے لیاگیاتھاجاسوسی کے الزامات میں انہیں سزائے موت سنائی گئی ہے۔