قندیل بلوچ کے قاتل بھائی کو سعودی نے پاکستان کے حوالہ کیا

   

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے سوشیل میڈیا پر مشہور و معروف متوفیہ پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل بھائی کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ یاد رہیکہ اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم وسیم خان فرار تھا تاہم کچھ روز قبل ہی سعودی مملکت میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ یاد رہیکہ فوزیہ عظیم جسے سوشیل میڈیا پر قندیل بلوچ کے نام سے شہرت حاصل ہوئی تاہم ملتان میں 15 جولائی 2016ء کو اس کے بھائی نے عزت نفس کے معاملہ میں اپنی ہی بہن کا گلاگھونٹ کر ہلاک کردیا تھا کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ قندیل کے نازیبا اور مخیراخلاق ویڈیوز نے ان کے خاندان کی عزت خاک میں ملادی ہے۔ اس قتل نے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی کھلبلی پیدا کردی تھی۔ وسیم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔ اس کا ماننا تھا کہ اس نے اپنی بہن کو قتل کرکے کوئی گناہ نہیں کیا ہے۔