قومی ترانہ ’توہین‘ پر ممتا کے خلاف مقدمہ درج

,

   

بی جے پی لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ ممتا نے انسداد قومی اعزاز ایکٹ1971کی دفعہ 3کے تحت جرم کیاہے۔


ممبئی۔ پارٹی کے ممبئی یونٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر نے ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) سربراہ ممتابنرجی کے خلاف مبینہ طور رپر بیٹھے ہوئے قومی ترانہ گاکر ”قومی ترانے کااحترام نہیں دیکھانے“ کے لئے شکایت درج کرائی ہے اور پھرچہارشنبہ کے روز اپنے دورے”چار پانچ ترانے پڑتے ہوئے رک جانا“بھی اس میں شامل ہے۔

بی جے پی ممبئی سکریٹری وویک نند گپتا جس نے چہارشنبہ کے روز ممبئی پولیس کمشنر سے ای میل کے ذریعہ پولیس میں ایک شکایت درج کرائی تھی ایک ویڈیوپیغام میں کہاکہ”ممتابنرجی نے قومی ترانہ کی توہین کی ہے۔

بیٹھے ہوئے انہوں نے قومی ترانہ شروع کردیا‘ اور درمیان میں کھڑے ہوگئے اور چار پانچ سطور غائب کردئے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”انہوں نے جان بوجھ کر قومی ترانہ کی توہین کی ہے۔

ہندوستان کا قومی ترانہ رابندر ناتھ ٹائیگور نے لکھا ہے‘ جس کاتعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممتا بنرجی کا تعلق بھی اس سرزمین سے ہے۔ انہو ں نے نہ صرف ریاست کی بلکہ سارے ملک کی توہین کی ہے۔

لہذا میں ممبئی پولیس کمشنر سے فوری ایف ائی آر درج کرانے پر زوردیتاہوں اور ممتابنرجی پر تحقیقات کا آغاز کریں“۔

بی جے پی لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ ممتا نے انسداد قومی اعزاز ایکٹ1971کی دفعہ 3کے تحت جرم کیاہے۔