لارنس جیسے مجرم کی حمایت ناقابل برداشت: فڑنویس

   

پونے ، 15 مئی (یو این آئی) ناسک میں بی جے پی ایم ایل اے گوپی چند پڈالکر کے جلوس کے دوران بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے پلے کارڈز آویزاں کیے گئے ، جس پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔ پونے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایم ایل اے پڈالکر سے بات کی ہے اور پڈالکر نے پولیس سے تفصیلات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے ۔ فڑنویس نے بتایا کہ انہوں نے پڈالکر کو ہدایت دی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لارنس بشنوئی جیسے مجرم کی حمایت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور جنہوں نے پلے کارڈز اٹھائے ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔عیاں رہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ لارنس بشنوئی کی ایک تصویر ناسک میں بی جے پی ایم ایل اے گوپی چند پڈالکر کی ہندو ویراٹ سبھا میں دیکھی گئی۔ اس میٹنگ کا اہتمام ناسک میں دھرم ویر چھترپتی سمبھاجی مہاراج جینتی کے موقع پر سڈکو احاطے میں کیا گیا تھا۔ اس رشتے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔