لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستان میں ہوا کے معیار میں بہتری‘ اسٹیڈی

,

   

اسٹیڈی سے پتہ چلا ہے کہ وباء کے وجہہ سے سفر اور کام عائدپابندیوں کی وجہہ سے نمایاں ماحولیاتی تبدیلیاں پیش ائی ہیں۔


لندن۔یونیورسٹی برائے ساوتھ ایمپٹن(یوکے) اور سنٹرل یونیورسٹی جھارکھنڈ(انڈیا) کے سائنس دانوں کی تحقیق میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ ہندوستان میں کویڈ 19کے پہلے لاک ڈاؤن کی وجہہ سے ہوا کے معیار میں بہتری ائی ہے ملک کے بڑے شہری علاقوں میں زمین کی حرارت کو کم کرنے میں یہ معاون ثابت ہواہے۔

اس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وباء کے وجہہ سے عائد سفری او رکام کی پابندیوں کی وجہہ سے ماحول میں نمایاں بہتری ائی ہے‘ جو صنعتی سرگرمیوں میں کمی اورزمینی وفضائی حمل ونقل کے پیش نظر ہے۔

مذکورہ عالمی ٹیم نے ارتھ ابزورویشن سینسرس‘ کے بشمول یورپی خلائی ایجنسی سینٹینل۔5پی اور این اے ایس اے کے موڈیز سنسرس سے حاصل تفصیلات کا استعمال کیاہے تاکہ سطح کی درجہ حرارت او ر ماحولیاتی آلودگی‘ائیر سولس کی پیمائش کی جاسکے۔

اپنی تمام تر توجہہ انہوں نے چھ بڑے شہری علاقوں پر مرکوز کی‘ دہلی‘ ممبئی‘ کلکتہ‘ چینائی‘ بنگلورو اورحیدرآباداس میں شامل تھے اور مئی2020سے لے کر وباء سے قبل کے سالوں کے ساتھ مئی لاک ڈاؤن کی تفصیلات کا موزانہ کیا۔ان کے نتائج جو جرنل انوائرمنٹ ریسرچ میں شائع ہوئے ہیں‘ بڑے پیمانے کے پالیسی نفاذ کے ذریعہ اہم ماحولیاتی فوائد مضبوط شواہد کی بنیاد پر فراہم کررہے ہیں۔

مذکورہ محققین نے نائٹروجن ڈاکسائیڈ(این او 2) کی نمایاں کمی کا انکشاف کیاہے جو کہ گرین ہاوز گیس ہے جو جوثیم اندھن سے خارج ہوتی ہے‘ یہ اوسطً ملک بھر میں 12فیصد کی کمی ہ اور چھ شہروں میں 31.5فیصد کی کمی پر مشتمل ہے۔

قومی درالحکومت نئی دیلی میں اس میں 40فیصد تک کی کمی ائی ہے۔ صرف ہندوستان میں ہی ناقص فضائی معیار کے استعمال کی وجہ سے 16000سالانہ اموات قبل از وقت ہوتے ہیں۔

اس مطالعہ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ زمینی سطح کی حرارت(ایل ایس ٹی) ہندوستان کے چار بڑے شہروں میں سابق کے پانچ سالوں (2015-2019)میں نمایاں حد تک کمی ائی ہے جو 1سینی گریڈ سرد دن میں اور رات میں دو سینٹی گریڈ درج کی گئی ہے۔

تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے سنٹرل یونیورسٹی جھارکھنڈ کے ڈاکٹر بخشی پاریڈا نے کہاکہ ”ائیروسول اپٹیکل ڈیپتھ(اے او ڈی) اور جاذب اے او ڈی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس کو لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستان بھر سے کمی کے نمایاں ذرائع سے جوڑا جاسکتا ہے۔