لاک ڈاؤن کے سبب عوام معاشی تنگدستی کا شکار۔ ٹامل فلمساز آنند نے کرانہ کی دکان کھول لی

,

   

چینائی (ٹامل ناڈو): کورووائرس کے سبب عوام کے معاشی حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں۔ شعبہ حیات کے ہر مقام پر اس وائرس کا اثر پڑا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنیما گھر بند پڑے ہیں۔ فلموں کی شوٹنگس بھی روک دی گئی ہیں جس کے سبب فلم سازی سے جڑے دیگر افراد بھی بری طرح معاشی بدحالی کے شکار ہوگئے ہیں۔ چینائی کے فلم ڈائرکٹر آنند نے فلمیں نہ بننے پر وہ بھی معاشی بدحالی کے شکار ہوگئے ہیں اور روزگار کیلئے انہوں نے ایک چھوٹی سی کرانہ کی دکان کھول لی ہے۔ ڈائرکٹر آنند پچھلے دس سال سے فلم لائن سے وابستہ ہے۔

YouTube video

انہوں نے اپنے ایک دوست سے ایک ملگی کرایہ پر حاصل کی اور کرانہ کی دکان شروع کی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق آنند نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے گھر میں ہی تھے۔ جب انہیں پتہ چلا کہ کرانہ اور ضروری اشیاء کی دکانات کھولنے کی اجازت ہے تو میں نے بھی ایک دکان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔“ انہو ں نے بتایا کہ میں یہاں سارے ضروری اشیاء فروخت کررہا ہوں جس میں تیل، دالیں، چاول وغیرہ شامل ہیں۔ انتہائی واجبی قیمتوں میں وہ فروخت کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گاہک ان کے پاس آسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس نئے پیشہ سے خوش ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مالس، پارکس اور بیچس کھلنے کے بعد تھیٹروں کی کشادگی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے بعد ہی ہمیں ہمارا کام کرنا ہوگا۔ تب تک میں یہاں دکان سنبھالوں گا۔ انہو ں نے ٹامل زبان میں کئی فلمیں بنائی ہیں جن میں ”اورو مزہئی ننگو سارائی“ اور ”مونا مزہئی“ وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم ”تھوننتو سائی“ ہے جس کی شوٹنگ آخری مرحلہ پر ہے۔ اس فلم کے صرف دو گانے شوٹ کرنا باقی ہے۔