لشکر طیبہ کے حمایتی امریکی نوجوان کو سزائے قید

   

واشنگٹن۔/17 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ایک عدالت نے پیر کے روز شمالی ٹیکساس کے ایک نوجوان کو دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ تعاون کرنے کا قصور پاتے ہوئے 20 سال کی سزائے قید سنائی۔ یو ایس ڈسٹرکٹ جج ایڈ او کونر نے 18 سالہ مائیکل سیویل کو یہ سزا سنائی۔ اسے جاریہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا اور مئی میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔ مائیکل آن لائن دھمکی آمیز پوسٹ اَپ لوڈ کیا کرتا تھا اور پُرتشدد انتہا پسندی کا زبردست حامی تھا۔ اس نے کئی بار ایسی دھمکیاں بھی دیں جن کے تحت اُس نے کسی مخصوص فرد یا کسی اجتماع یا گروپ پر حملہ کرنے کا اشارہ دیا تھا۔ وہ ہمیشہ انٹر نیٹ سے جڑا رہتا تھا جہاں وہ حملہ کرنے کے نت نئے حربے اور ترکیبیں حاصل کرنے کی کوشش کرتا تھا۔