لفٹننٹ جنرل وینکٹ کرشنا موہن نے کمانڈنٹ ، ڈیفنس سروسیس کالج ، ٹامل ناڈو کا جائزہ حاصل کیا

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : لفٹننٹ جنرل یندورو وینکٹ کرشنا موہن نے ڈیفینس سروسیس کالج ویلنگٹن ، ٹامل ناڈو کے کمانڈنٹ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ قبل ازیں وہ مغربی سرحدوں پر ایک کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے ۔ لیفٹننٹ جنرل موہن ، مانی انکلیو ، یا پرال ، سکندرآباد کے ساکن ڈاکٹر وائی راما سبیا کے فرزند ہیں اور کوروکنڈہ سینک اسکول ، آندھرا پردیش اور نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی ، کھڑاکواسلہ ، پونے کے ایک سابق طالب علم ہیں اور وہ 19 دسمبر 1981 کو 11 ویں گورکھا رائفلس کے ساتویں بٹالین میں شامل ہوئے تھے ۔ انہوں نے ہمارے ملک کی سرحدات جیسے سیاچن گلیشر ( جموں و کشمیر ) ، سکم میں ہند ۔ چین سرحد ، ہند ۔ پاک مغربی سرحد پر خدمات انجام دینے کے علاوہ بحیثیت اسسٹنٹ چیف آف انٹگریٹ ڈیفنس اسٹاف جوائنٹ آپریشنس ، ایچ کیو ، انٹگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف ، نئی دہلی ، کمانڈنٹ نیشنل ڈیفنس کالج نئئی دہلی خدمات انجام دئیے ہیں ۔ لفٹننٹ جنرل موہن کو ان کی خدمات پر 26 جنوری 2019 کے موقع پر اتی ویشیشت سیوا میڈل عطا کیا گیا ۔ انہیں سابق میں ’ سینا میڈل ‘ بھی دیا گیا تھا ۔۔