لمحات کی غفلت۔ یواے ای میں پیدا ہونے والی حیدرآبادی کے لئے مدد

,

   

دوبئی۔ متحد ہ عرب امارت میں پیدا ہونے والے حیدرآبادی جس کا نام عبدالوہاب ہے کی زندگی میں اس وقت ڈرامائی تبدیلی ائی جب گلف نیوز میں 7جولائی کے روز شائع رپورٹ میں ان کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کا ذکر پر سینکڑوں کی تعداد میں قارعین نے دل کھول کر مدد کی پیشکش کی۔

وہاب مذکورہ ہندوستانی ریسٹورنٹ کے منیجر مارچ2015کے بعد سے کافی خوفناک ایام کا سامنا کررہے ہیں جب انہوں نے 105439درہم پر مشتمل بیگ غلطی سے کچرے کے ڈبے میں پھینک دیاتھا۔

گلف نیوزسے نہایت جذباتی او رمغموم لہجے میں بات کرتے ہوئے مذکورہ 37سالہ شخص نے کہاکہ ”میرے فون کی گھنٹی رک نہیں رہی ہے۔

میں اس زبردست ردعمل سے سکتہ میں ہوں اور میرے پاس ان کاشکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں“

YouTube video

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”جس انداز میں لوگوں نے دل کھول کر میرے لئے مدد کی پیشکش ناقابل یقین ہے۔

میں نے مشترکہ کوششوں کے ذریعہ ہی 82,400درہم حاصل کئے ہیں۔

یو اے ای ایک ایسا ملک ہے جہاں پر حقیقت میں خیال رکھا جاتا ہے اور مختلف ممالک کے لوگوں نے اس سچائی کی حقیقت کا نافذ کیا اور انسانیت میں میرے یقین کو دوبارہ بحال کیا“۔

وہاب کو کیس سے دستبرداری کا ایک لیٹر جاری کیاگیا ہے اور اب وہ ہندوستان کے حیدرآباد میں اپنے معمر والدین سے ملاقات کے منتظر ہیں جس کو انہوں نے سات سال قبل دیکھا تھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”مجھے اپنی غفلت کی سزا ملی ہے۔ اب میں اپنی زندگی کے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر تازہ طریقے سے زندگی کی شروعات کرنا چاہتاہوں

۔مگر سب سے پہلے میں اپنے حیدرآباد اپنے آبائی گھر جانا چاہتاہوں اور اپنے معمر والدین سے ملاقات کرنا چاہوں گاجس کو میں نے سات سال قبل دیکھا تھا‘ میں اپنے پاسپورٹ واپس واپس لینے کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔

چار سال قبل میرے زندگی کچھ دنوں میں بدل گئی۔ اب یہ پھر تبدیل ہوگئی ہے‘ مگر یہ بہتری کے لئے ہے“