لوو جہاد کا الزام ،مسلم نوجوان کی پٹائی

   

بریلی (اترپردیش) : ایک بین المذاہب جوڑے پرکچھ مقامی لوگوں نے بے رحمی سے حملہ کیا، یہ خیال کرتے ہوئے کہ وہ لو وجہاد میں ملوث ہیں حالانکہ یہ نوجوان اپنی لاپتہ بہن کی تلاش میں اپنے دوست کے ساتھ مندرگیا تھا۔مندر کے احاطے پر ایک سائن بورڈ لگایا گیا تھا جس میں لکھا تھا کہ مسلمانوں کو داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چند چوکیدارآدمی کو جس کی عمر30 کی دہائی کے اوائل میں ہیں ماررہے ہیں، اور یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ لوو جہاد میں ملوث ہے، جالانکہ اس کے ساتھ موجود خاتون دوست (28 سالہ) اور اس کی بہن (22 سالہ) ان کے سامنے التجا کر رہی تھی کہ یہ لوو جہاد نہیں ہے بلکہ وہ سب دوست ہیں اور ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں۔ وہ ایک ہی محلے میں رہتے ہیں جس میں مندر ہے۔یہ واقعہ ہفتہ کی شام کویلا کے علاقے میں پیش آیا ۔