لڑکی کی محبت کے سلسلہ میں جھگڑاچاقوزنی سے تین افراد زخمی

   

حیدرآباد : /11 مارچ (سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ کرانتی نگر میں آج رات چاقو زنی کی واردات پیش آئی جس میں ایک شخص نے 3 افراد پر حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شن مگم جو اُسی علاقہ کا ساکن ہے آج رات سریدھر اور اس کے بچوں پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ نجی وجوہات کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ آج رات ساڑھے آٹھ بجے شن مگم نے سریدھر کے بیٹے سائی کو برادری نسبتی کہتا ہوا اسے مخاطب ہوا جس پر سائی نے شدید اعتراض کیا ۔ دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور شن مگن نے اپنے ساتھ لائی ہوئی ایک تیز دھار چاقو سے سریدھر اس کے بیٹے سائی اور ایک اور رشتہ دار راجیش پر حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ ب