لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا کیاب ڈرائیور گرفتار

   

شمس آباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شمس آباد آر جی آئی پولیس نے لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کیاب ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 27 جون رات 12 بجکر 30 منٹ پر کیاب ڈرائیور محمد سلمان 28 سالہ شاہ گنج بہادر پورہ نے شمس آباد بس اسٹانڈ چوراہے کے قریب واقع سنگیتا موبائلس کے قریب سے ایک خاتون کو اپنی کار میں سوار کیا جسے ایرپورٹ جانا تھا خاتون کو لے کر وہ ایرپورٹ کے لیے روانہ ہوا راستہ میں کار ڈرائیور نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے مسلسل چھیڑتا رہا ۔ آخر کار وہ ایرپورٹ پہنچی اور وہ واپس پولیس اسٹیشن پہنچ کر کیاب ڈرائیور کے خلاف شکایت کی جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں دو سال قبل اس کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے ۔ محمد سلمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔