لکھیم پور تشدد: آشیش مشرا کی ضمانت مسترد کرنے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کا آج فیصلہ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کے روز مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا ’ٹینی‘ کے بیٹے اور لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے اہم ملزم آشیش مشرا کی ضمانت ردکرنے کے مطالبے سے متعلق درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔ چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی ڈویڑن بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 4 اپریل کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ معاملہ 18 اپریل کو جسٹس رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے فیصلہ کے لیے فہرست میں شاملکیا گیاہے۔الہ آباد ہائی کورٹ نے 10 فروری کو گذشتہ سال 3 اکتوبر کو کسانوں کے احتجاج کے دوران اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ لوگوں کے قتل کا کلیدی ملزم آشیش مشرا کو ضمانت دے دی تھی۔ متوفی کسانوں کے لواحقین اور دیگر نے ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔آشیش مشرا کی ضمانت کے خلاف مختلف گوشوں سے بھی شدید اعتراض کیا گیا تھا ۔