لک اؤٹ سرکولر‘ امرت پال کے خلاف غیرضمانتی ورانٹ کی اجرائی

,

   

امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی اپنی کوششوں کے حصہ کے طور پر پنجاب پولیس نے منگل کے روز اس کی تصویریں جاری کی ہیں
چندی گڑھ۔ پنجاب پولیس نے ’وارث پنجاب دے“ کے سربراہ مفرورخالستانی حامی امرت پال سنگھ کے خلاف غیرضمانتی ورانٹ (این ڈی ڈبلیو) اور لک اؤٹ سرکولر(ایل او سی) جاری کیاہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈ کوارٹرس) پنجاب سوکھ چین سنگھ گل نے کہاکہ امرت پال جو کہ ایک خالستانی ہمدرد ہے‘ اب تک گرفتار نہیں ہوا ہے۔

ائی جی پی نے کہاکہ ”ہم اس کو گرفتارکرنے کی تمام کوششیں کررے ہیں‘ ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد اس کو گرفتار کرلیں گے۔ ایسا کہنا بہت مشکل ہے۔ پنجاب پولیس کو مرکزی ایجنسیوں اور دیگر ریاستوں سے مکمل تعاون مل رہا ہے“۔

انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنس محکمہ پنجاب حکومت نے کہاکہ ”ایک لاک اؤٹ سرکولر(ایل او سی) اور غیرضمانتی وارنٹ(این بی ڈبلیو) امرت پال سنگھ کے خلاف جاری کیاگیاہے جو اب بھی مفرور ہے اور اس کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں“۔

امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی اپنی کوششوں کے حصہ کے طور پر پنجاب پولیس نے منگل کے روز اس کی تصویریں جاری کی ہیں۔ائی جی پی گل نے لوگوں سے امرت پال کو گرفتار کرنے میں ان کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

پنجاب انسپکٹر جنرل آف پولیس (ائی جی پی) سوکھ چین سنگھ گل نے کہاکہ ”مختلف لباسوں میں امرت پال کے متعدد تصویریں ہیں۔ ان تمام تصویروں کو ہم جاری کررہے ہیں۔ ہم نے انہیں تصویروں کی نمائش کی درخواست کی ہے تاکہ اس کیس میں اس کی گرفتاری کے لئے لوگ ہمارے مدد کرسکیں“۔

ایک تصویر میں امرت پال کو بغیر داڑھی اورمونچھوں کے دیکھایاگیاہے۔ ایک ابتدائی جانچ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جالندھر ضلع کے گردوارہ کو وہ پہنچا وہیں سے وہ کپڑے تبدیل کرکے ایک موٹر سیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگیاہے۔

سی سی ٹی وی مناظر کے بموجب امرت پال سنگھ ایک ایس یو وی میں جالندھر میں 18مارچ کو فرار ہوگیا۔ اب بھی وہ مفرور ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر امرت پال دوسری ریاست فرار ہوگیا۔

مذکورہ سینئر افیسر نے ایے این ائی کوبتایاکہ”ابتدائی تحقیقات میں یہ بات کا پتہ چلا ہے کہ وہ نانگال امبیان میں گرودوارہ صاحب پہنچا وہاں سے امرت پال نے کپڑے تبدیل کئے اور دو موٹر سیکلوں پر فرار ہوگئے۔ٹیمیں کام کررہی ہیں مزید تحقیقات جاری ہے“۔

انہوں نے کہاکہ اب تک جملہ 154 گرفتار او رتحویل میں لئے گئے ہیں ”تقریبا12ہتھیار ضبط ہوئے ہیں جس میں رائفلس او رریوالور بازیاب کئے گئے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ امرت پال سنگھ کے حلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لاگوکردیاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اس کے خلاف18مارچ کے روز ایک غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیاگیاہے۔ پولیس قانون کے مطابق کام کررہی ہے۔ لوگوں کو شک ہے‘ لیکن مرکزی ملزم(امرت پال سنگھ)ابھی تک گرفتار نہیں کیاگیا ہے۔ جیسے ہی گرفتاری ہوگی آپ کو مطلع کیاجائے گا“