لیبیا میں کورونا وائرس سے پہلی موت

   

قاہرہ۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اس وائرس سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ محکمہ نیشنل ڈیزیز کنٹرول نے جمعرات دیر رات بتایا کہ 85 سالہ خاتون کی موت کے بعد ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ لیبیا میں کورونا وائرس کے مجموعی 10 کیسز سامنے آئے ہیں ۔عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو کووڈ ۔ 19 کے قہر کو عالی وبا قرار دیدیا تھا ۔