لیبیا میں ہلاکتوں کی تعداد 443ہوگئی

   

طرابلس، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیائی حکومت اور خلیفہ بلقاسم حفتر کی قیادت والی فوج کے درمیان ہوئی لڑائی میں اب تک 443 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2110 زخمی ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ ڈبلیو ایچ او نے ٹویٹ کیا‘‘طرابلس میں تشدد کی وجہ سے 443 افرادکی موت ہوئی ہے اور 2110 افراد زخمی ہوئے ہیں’’ ۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا‘‘لیبیا میں مسلسل گہرے ہوتے ہوئے بحران کی وجہ سے تقریبا 60 ہزار افراد نے ملک سے باہر پناہ لی ہے ، ڈبلیو ایچ او ان کے لئے طبی سہولیات مہیاکرانے کے متعلق کام کر رہا ہے ’’۔خلیفہ بلقاسم حفتر کی قیادت والی فوج طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے اپریل ہی سے جدوجہد کر رہی ہے ۔