لیورپول کو 68 مقابلوں کے بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست

   


لندن ۔ لیورپول کا ہوم گراونڈ پر ناقابل شکست رہنے کا تسلسل 68 میچز کے بعد ٹوٹ گیا ، برنلی نے انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول کو ایک گول سے شکست دی ۔پریمیئر لیگ کے میچ میں لیورپول نے برنلی کے خلاف بھرپور حملے کیے ، گول کرنے کا آسان موقع بھی ملا لیکن ضائع ہوگیا۔میچ کے83 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی جس کے بعدبرنلی کو پنالٹی کک ملی اور بارنیس نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو 1-0 سے کامیابی دلا دی۔واضح رہے کہ یہ لیورپول کی 68 میچز کے بعد ہوم گراونڈ پر پہلی شکست ہے۔