لیور کینسر کے مریض کی کامیاب سرجری، پراتما ہاسپٹل ، کاچی گوڑہ میں چیلنج کے طور پر علاج

   

حیدرآباد : /14 ستمبر (پریس نوٹ) پراتما ہاسپٹل ، کاچی گوڑہ میں ایک 71 سالہ مریض رجوع ہوئے جو درد شکم اور وزن میں کمی کے مسئلہ سے متاثر تھے ۔ سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے مریض مادھوا راؤ کی تشخیص پر بڑے لیور کینسر کا پتہ چلا ۔ لیور 60 فیصد متاثر تھا ۔ دائیں قلب میں

IVC

کے ہمراہ یہ توسیع پاگیا تھا ۔ مریض شوگر (ذیابطیس) سے بھی متاثر تھے ۔ 10 سال قبل

CABG

سے گزرچکے ہیں ۔ یہ ایسی صورتحال جس میں مریض کسی بھی وقت جان گنواسکتا ہے ۔ ڈاکٹروں کیلئے یہ ایک چیلنج تھا ۔ ڈاکٹر مدھو سدن نے ان کی کامیاب سرجری انجام دی ۔ یکم مئی کو یہ سرجری ہوئی تھی ۔ چنانچہ ’’ٹرانسپلانٹ آنکولوجی جی ‘‘ نئی اسپیشالیٹی ہے ۔ اس کے ذریعہ ٹیومرس کے پھیلنے کے خطرہ کے بغیر تبدیلی کی جاتی ہے ۔ گویا تبدیلی کے بعد مریض کی صحتیابی پر ہاسپٹل ہذا کے ڈاکٹرس نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ گزشتہ 3 برسوں میں یہ پہلی سرجری ہے جو انجام دی گئی ۔