مارشیس میں تیل کے پھیلاؤکی وجہہ سے درجنوں ڈالفینس کی موت پر احتجاج

,

   

انتظامیہ نے کہاکہ کم سے کم 39ساحل کے کنارے بہہ گئے ہیں
جانسبرگ۔جاپانی کشتی سے بہنے والے تیل کو روکنے میں ناکامی اور حالیہ دنوں میں درجنوں ڈالفن مچھلیوں کے مردہ پائے جانے پر حکومت کے خلاف مارشیس کی درالحکومت میں سینکڑوں لوگ ڈھول اور باجہ بجاتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔

ہفتہ کے روز ہوئے احتجاج میں ملک کا پرچم لہرایاگیاہے اور ”تمہیں شرم نہیں ہے“ کے نعرے لگائے گئے ہیں

مذکورہ بحر ہند کے جزیرے پرمشتمل ملک کا انحصار سیاحت پر ہے اور کرونا وائرس کی وباء کے اثر کے ساتھ اس پر بڑا اثر پڑا ہے‘ کیونکہ عالمی سفر محددو کردیاگیاہے

انتظامیہ نے جمعہ کے روز کہاکہ کم سے کم 39 ڈالفین مچھلیاں ساحل کے کنارے بہہ گئے ہیں‘ مگر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ وہ مر گئی ہیں۔

بعض ماہرین کا ڈر ہے کہ تیل میں موجود کیمیکل اس کی وجہہ ہے

ریسڈنٹس اور ماہر ماحولیات نے کشتی کے راستے بھٹک جانے کی وجوہات کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔