ماسک نہ لگانے پر صنعت نگر پولیس کی نوجوان کو مار پیٹ

   

حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) صنعت نگر میں آج ایک نوجوان کو ماسک نہ لگانے پر جرمانہ عائد کرنے کی بجائے موٹر سائیکل چھین کر بے رحمی سے پیٹا گیا ۔ صنعت نگر کا ایک نوجوان آج موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ اس نے ماسک نہیں لگایا تھا ۔ پولیس نے اسے روک لیا اور ماسک نہ پہننے پر سوال کیا ۔ پولیس نے گاڑی ضبط کرلی ۔ جب نوجوان نے جرمانہ عائد کرنے کہا تو پولیس نے شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے نوجوان کو مارپیٹ کے بعد اسے دھمکی دی کہ جہاں شکایت کرنی ہے کرلو پولیس کے رویہ پر مقامی عوام نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔