مافیا اقبال کے چار بیٹے جیل سے رہا

   

سہارنپور۔26 اگست (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں انعامی کانکنی مافیا اور سابق ایم ایل سی اقبال عرف بلا کے چاروں بیٹوں کو سہارن پور ضلع جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد جاوید، افضل، علیشان اور واجد کو کل رات سہارنپور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان کے وکیل سنجے ورما نے آج کہا کہ نومبر 2024 میں سپریم کورٹ میں ان کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔