مالی پریشانیوں سے تنگ ایک شخص نے خودکشی کرلی

   

حیدرآباد۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 22 سالہ آر سری واردھن جو کمسان پلی میں رہتا تھا اس نے کل بی بی نگر اور گھٹکیسر علاقہ میں ریلوے لائن پر نامعلوم ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع