حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ( مانو ) کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کل اعلان کیا کہ اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2024-25 سے اردو میڈیم میں قانون کے کورسیس کی پیشکش کی جائے گی ۔ فی الوقت مانو میں بی اے ایل ایل بی ( آنرس ) ایم اے ان لیگل اسٹیڈیز ، 6 اسپیشلائزیشنس کے ساتھ ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی ( لا ) پروگرامس پیش کئے جارہے ہیں ۔ یہ کورسیس اب اردو میڈیم میں دستیاب ہوں گے اور ان کورسیس میں داخلہ کے لیے آن لائن درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے ۔ تاہم ایم اے ان لیگل اسٹیڈیز کورس کے لیے درخواستیں 30 جون تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ اس میں دلچسپی رکھنے والے manuu.edu.in دیکھ سکتے ہیں ۔۔