ماوتھ واش کلوریکسیڈین سے 30سکنڈس میں کرونا وائرس ہلاک ہوسکتا ہے۔ اسٹڈی

,

   

حیدرآباد۔ایک ابتدائی لیباریٹری نژاد تحقیق کا مطالعے میں دعوی کیاگیاہے کہ کلورکسیڈین ماوتھ واش سے محض30سکنڈس میں کرونا وائرس ہلاک ہوسکتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر کے بموجب مذکورہ مطالعہ کا انعقاد ڈاکٹر ایچ ایس جے انسٹیٹیوٹ برائے داندان سائنس پنجاب یونیورسٹی نے سی ایس ائی آر انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبائیولوجی(ائی ایم ٹی ای سی ایچ)کے اشتراک سے کیاہے۔


کلوریکسیڈین ماوتھ واش
مذکورہ محققین جو اس مطالعہ کا حصہ رہے ہیں کا ماننا ہے کہ ماوتھ واش میں 0.2فیصد سے توجہہ 99.9فیصد کرونا وائرس کو محض30سکنڈ میں مارسکتا ہے۔

ڈاکٹر اشیش جین برائے ڈاکٹر ایچ ایس جے انسٹیٹیوٹ داندان سائنس جو اس مطالعہ کے مصنف بھی ہیں نے کہاکہ یہ لیاب اسٹڈیز کا ابتدائی نتیجہ ہے۔ کلینکل جانچ کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد نژاد فارما کمپنی ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز اور ڈیزائن انویشن سنٹر پنجاب یونیورسٹی اس اسٹیڈی کے عنوان میں مدد کی ہے”کلوریکسیڈین: ایک بااثر مخالف کویڈ منھ کا مادہ“۔

مذکورہ ماوتھ واش ممکن ہے کہ بہت حد تک ایک فرد کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچانے میں مدد کرسکتا ہے کیونکہ بہت سارے مطالعات میں بھی اس بات کی طرف اشارہ کیاگیاہے کہ کرونا وائرس زبان اور ناک کے ذریعہ حلق تک پہنچ سکتا ہے۔


ہندوستان میں کرونا وائرس
درایں اثناء ہندوستان میں جمعرات کے روز کویڈ کے معاملات ایک کروڑ کے نشان کے قریب تک پہنچ گئے ہیں۔

وزرات صحت اور خاندانی بہبود کے بموجب جملہ معاملات کی اب تک تعداد 99,56,558ہوگئی ہے۔

جس میں سے پہلے ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد9489740کے ساتھ تناسب95.31تک پہنچ گیاہے۔ملک میں فی الحال سرگرم معاملات3,22,366ہے جو 3.24مثبت معاملات پر مشتمل ہے۔

اموات کا تناسب1.45فیصد پر کھڑا ہوا ہے