ماں،بیٹی کی خودسوزی کی کوشش،4 پولیس ملازم معطل

   

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں سرشام ماں۔بیٹی کی خودسوزی کرنے کی کوشش کو پولیس نے مجرمانہ سازش قرار دیتے ہوئے چار افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔وہیں ڈیوٹی کی ادائیگی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں چار پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے ۔پولیس کمشنر سجیت کمار نے ہفتہ کو میڈیا کو بتایا کہ لوک بھون کے سامنے ماں۔بیٹی کو خودسوزی کی ترغیب دینے کے معاملے میں اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع امیٹھی کے صدر قادر خان اور کانگریس ترجمان انوپ پٹیل کا مشکوک رول سامنے آیا ہے ۔ اس کے علاوہ ماں ۔بیٹی کو امیٹھی سے لکھنؤ لانے والی اسماء اور سلطانہ نامی خواتین کے نام بھی ایف آئی آر میں درج کیے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ امیٹھی کے متوطن صوفیہ اور اس کی بیٹی گڑیا نے جمعہ کو یوپی اسمبلی کے گیٹ۔3 کے سامنے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی تھی۔ صوفیہ 70 فیصد جھلس گئی اور اس کی حالت نازک ہے ۔