مبشر الدین خرم کی والدہ کا انتقال

   

حیدرآباد : محترمہ شاہجہاں بیگم زوجہ جناب محمد شمس الدین افتخاری کا آج صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کویلو فلک نما میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ مولانا مفتی عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے نماز پڑھائی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مرحومہ روزنامہ سیاست کے سینئر رپورٹر محمد مبشر الدین خرم کی والدہ تھیں۔ انتقال ک اطلاع ملتے ہی دوست احباب ‘ عزیز و اقارب ‘علماء و مشائخین ‘ صحافتیوں اور سیاسی و سماجی قائدین اور دیگر نے پہونچکر محمد مبشر الدین خرم اور دیگر غمزدہ افراد خاندان کو پرسہ دیا ۔ مزید تفصیلات 9246530266 و 8790800266 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔