متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو 200 ملین ڈالرس کی امداد

   

اسلام آباد 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 200 ملین ڈالرس کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ یہ امداد ملک میں چھوٹی و اوسط صنعتوں کے فروغ کیلے ہے ۔ ابوظہبی کے ولیعہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النیہان نے دورہ پاکستان کے موقع پر اس امداد کا اعلان کیا ۔ 2018 میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے تین بلین ڈالرس کے امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا ۔