مجالس مقامی کی کونسل نشست پر بی آر ایس کا مقابلہ

   

سابق وزیر نرنجن ریڈی انچارج مقرر
حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) بی آر ایس نے مجالس مقامی کی قانون ساز کونسل کی نشست کیلئے مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر بی آر ایس کے سی آر نے اس مسئلہ پر پارٹی قائدین سے مشاورت کی ہے اور توقع ہے کہ اندرون دو یوم امیدوار کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ مجالس مقامی کے 1445 نمائندے رائے دہی میں حصہ لے سکتے ہیں ان میں سے 1006 بی آر ایس کے بی فارم پر منتخب ہوئے ہیں۔ مختلف وجوہات کے سبب نااہل قرار دیئے گئے عوامی نمائندوں کے باوجود بی آر ایس کو 850 عوامی نمائندوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے۔ پارٹی کو یقین ہے کہ وہ قانون ساز کونسل کی نشست پر قبضہ کرلے گی۔ رائے دہی کے موقع پر بی آر ایس ارکان کے انحراف پر نظر رکھنے کیلئے سینئر قائدین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ متحدہ محبوب نگر ضلع کی مجالس مقامی نشست کیلئے سابق وزیر ایس نرنجن ریڈی کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ وہ مجالس مقامی کے نمائندوں سے مسلسل ربط میں رہیں گے اور انحراف کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ ریاست میں کئی مجالس مقامی میں بی آر ایس سے انحراف کے نتیجہ میں پارٹی اکثریت سے محروم ہوچکی ہے۔1