مجرمانہ ریکارڈ کے حامل 43فیصدقائدین لوک سبھا میں اس مرتبہ۔ ویڈیو

,

   

اسوسیشن آف ڈیموکرٹیکس ریفارمرس(اے ڈی آر)کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی کی رکن اسمبلی الکا لامبا نے اس ویڈیو میں خلاصہ کیاہے کہ

اس مرتبہ ملک کی عوام نے 43فیصد ایسے اراکین پارلیمنٹ کا انتخاب کیاہے جو مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں۔انہوں نے اے ڈی آر کے حوالے سے کہاکہ قتل‘ عصمت ریزی‘ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ بھی

اس فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اخبارات میں شائع اے ڈی آر کے رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے سب سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کا مجرمانہ ریکارڈ ہے

جبکہ کانگریس‘ جے ڈی (یو)‘ آرجے ڈی او ردیگر سیاسی جماعتوں نے بھی مجرمانہ ریکارڈ کے حامل لوگوں کو رکن پارلیمنٹ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔

پیش ہے یہ ویڈیو جس میں مزید تفصیلات کا خلاصہ کیاگیا ہے

YouTube video