مجــالــس عــزا

   

سیرت الزہرا کمیٹی کی مجلس عزا
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے بموجب 78 سالہ قدیم مجالس عزا سالانہ بناکر حضرت ابوالحسن تبریزی 8 محرم بعد نماز مغربین حسینیہ در علی ابن الحسین روبرو زنانی دروازہ سرطوق الاوہ مقرر ہے ۔ مولانا مرزا عسکری علی خاں مخاطب کریںگے ۔۔
٭٭ مجالس عزا 8 اور 9 محرم 8-30 بجے شب علی ولا پرانی حویلی میں زیر نگرانی شیعہ اثنا عشری فیڈریشن مقرر ہے ۔ مولانا سید عباس حسین بیان کریں گے ۔ مدعو انجمنیں ماتم کا نذرانہ پیش کریں گی ۔۔
٭٭ سید حسن نقی موسوی متولی بارگاہ شہزادی علی اکبر و معتمد گروہ اکبریؑ رجسٹرڈ کی اطلاع کے بموجب حسب عملدرآمد قدیم مخصوص علم مبارک شہزادہ علی اکبرؑ کی ایستادگی 29 ذی الحجہ کو بارگاہ شہزادہ علی اکبرؑ دبیرپورہ عمل میں آچکی ہے۔ مومنین زیارت سے مشرف ہوں اور قدیم مجالس عشرہ محرم الحرام 8 اور 9 محرم کو ٹھیک صبح 8.30 بجے مقرر ہے جس میں ذاکر اہلبیت مولانا سید زین العابدین عابدی بعنوان ’’معرفت حق‘‘ پر بیان کریں گے ونیز 10 محرم صبح عاشورہ بعد نماز فجر مجلس عزاء ’’اذان علی اکبر‘‘ مقرر ہے جس میں ذاکر اہلبیت مولانا سید حیدر زیدی بیان کریں گے۔ گروہ اکبری رجسٹرڈ کا ماتم ہوگا اور شام غریبان کی مجلس بعد مغرب الاوہ بی بی دبیرپورہ میں منعقد ہوگی۔
٭٭ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا 8 محرم کو 4 بجے دن بمکان محمد مشتاق علی‘ کالی قبر جبکہ 3 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک اور 9:30 بجے شب بمقام عباس نواب منڈی میر عالم میں مجالس عزا سے بیان کریں گے۔
٭٭ مجلس عزا قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علی گلشن نور خاں بازار میں 8 محرم بروز جمعرات بوقت 11:30 بجے دن منعقد ہوگی۔ مرثیہ خواں حضرات میر انیس، مرزا دبیر کے لکھے مرثیے پڑھیں گے جبکہ منبر سے مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا بیان کریں گے۔ انجمن العباس، انجمن گلشن حسینیہ اور جناب رئیس فارسی نوحوں کا ماتم کروائیں گے۔ سواری علم مبارک اٹھائی جائے گی۔ جناب میر ہادی علی صدر انجمن گلشن حسینیہ اور دیگر نے شرکت کا معروضہ کیا ہے۔
برآمدی سواری علم مبارک
حیدرآباد۔/26 جولائی، ( راست ) جناب میر ہادی علی متولی عاشور خانہ حسین ابن علی واقع ستیہ نارائنہ کالونی مامیلہ حیات نگر کے زیر انتظام 9 محرم بروز جمعہ 12 بجے دن مخصوص سالانہ مجلس عزا منعقد ہوگی جس میں انجمنوں کے مرثیہ خواں حضرات مرثیہ خوانی کریں گے۔ ذاکر پنجتن جناب میر ہادی علی بیان کریں گے۔ انجمن فدائے حسین حیدرآباد نے ماتم داروں کے ہمراہ سواری علم مبارک کو نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے گشت کرائیں گے۔ مومنین کی سہولت کی خاطر اس قدیم عاشور خانہ کی زیارت مجلس عزا میں شرکت کیلئے 9 محرم کو 11 بجے دن بس کی سواری کا انتظام کیا گیا ہے جو علی گلشن نور خاں بازار قریب گیٹ ول کلینک سے روانہ ہوگی۔