مجــالــس عــزا

   

سیرت الزہرا کمیٹی کی مجلس عزا
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے بموجب 78 سالہ قدیم مجالس عزا سالانہ بناکر حضرت ابوالحسن تبریزی 9 محرم بعد نماز مغربین حسینیہ در علی ابن الحسین روبرو زنانی دروازہ سرطوق الاوہ مقرر ہے ۔ مولانا مرزا عسکری علی خاں مخاطب کریںگے ۔۔
٭٭ قدیم مجلس عزا مخصوص شب عاشورہ 9 محرم الحرام کو 7:30 بجے شب مقرر ہے۔ مولانا سید ضیاء عباس نقوی بیان کریں گے۔
٭٭ مجلس عزا 10 محرم 2 بجے دن حسینیہ موسیٰ ابن جعفر میں مولانا مقرر ہے ۔ مولانا ضیا عباس نقوی مخصوص مصائب بیان کریں گے ۔ ۔
عاشور خانہ بارگاہ شہزادہ علی اکبر میں مخصوص مجلس عزا سالانہ و سواری علم مبارک
حیدرآباد۔/27 جولائی، ( راست ) سید حسن نقوی موسوی متولی بارگاہ شہزادہ علی اکبر و معتمد گروہ اکبری ( رجسٹرڈ ) کے بموجب 10 محرم صبح عاشورہ بعد نماز فجر مجلس شہادت’ اذان علی اکبر ‘ بمقام عاشور خانہ بارگاہ شہزادہ علی اکبر دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ ذاکر اہلبیت مولانا سید حیدر زیدی بیان کریں گے۔بعد مجلس مخصوص سواری علم مبارک شہزادہ علی اکبر ہمراہ نوحہ اٹھائی جائے گی۔ گروہ اکبری سینہ زنی کر یگی۔ ونیز بعد مغرب الاوہ بی بی میں گروہ اکبری کی قدیم مجلس شام غریباں منعقد ہوگی اور ماتم کانذرانہ پیش کرے گی۔ 12 محرم کو ٹھیک 8:30 بجے صبح مجلس زیارت امام حسین ؑ و جمیع شہدائے دشت کربلا مقرر ہے۔ ذاکر اہلبیت جناب سید زین العابدین عابدی بیان کریں گے۔ معتمد گروہ نوحہ پیش کریں گے۔
٭٭ سید علی موسوی کی اطلاع کے بموجب مجلس عزا سالانہ 9 محرم 5 بجے شام مقرر ہے ۔ مخصوص مجلس پرسہ 10 محرم دن کے 2 بجے حسینیہ موسیٰ ابن جعفر مقرر ہے ۔۔