مجلس یازدہم شریف و زیارت آثار مبارک

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مجلس گیارہویں شریف و زیارت و زیارت آثار مبارک حضور غوث الاعظم ؒ مسجد شریف درگاہ حضرت سیدنا سید شاہ موسیٰ قادری ؒ اندرون پل قدیم 10 ربیع الثانی شب گیارہویں بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ الحاج سید شاہ محمد سلطان محی الدین قادری الموسوی مرتضی پاشاہ جانشین حضرت وحید العصر عارف قدس سرہ بعنوان ’ غوثیث کبریٰ ‘ مخاطب کریں گے ۔ سرپرستی مولانا سید مجتبیٰ قاری الموسوی حمید پاشاہ اور نگرانی حضرت سید محمد درویش محی الدین قادری الموسوی مصطفی پاشاہ کریں گے ۔ مجلس کے اختتام پر زیارت آثار مبارک کروائی جائے گی ۔ زنانی مجلس وعظ و زیارت آثار مبارک 11 ربیع الثانی بروز جمعہ بعد مغرب دیوان خانہ موسوی بارگاہ موسوی میں منعقد ہوگی ۔۔
٭٭ قدیم نیاز یازدہم شریف و زیارت آثار مبارک حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ 27 اکٹوبر خانقاہ چشتیہ محبوبیہ حضرت خواجہ محبوب اللہ درگاہ مدینہ گلشن حیدر نگر جل پلی میں مقرر ہے ۔ صبح 12 بجے تا 2 بجے دن قرات کلام پاک ، نعت و منقبت کے بعد مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حیدر پاشاہ کا سجادہ نشین کا وعظ ہوگا ۔ 2 بجے دن زیارت آثار مبارک و غلاف شریف مزار اقدس کی زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔۔
٭٭ میر مجاہد علی کے بموجب احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ 10 ربیع الثانی مولانا سید شاہ اسحاق محی الدین قادری ناظم مدرسہ باب العلم انوار محمدی کی زیر نگرانی مقرر ہے ۔ 11 بجے آیت کریمہ ، تلاوت قرآن کریم بعدہ دوپہر 1 بجے سے قصیدہ بردہ شریف اور قصیدہ غوثیہ پڑھا جائیگا ۔ علماء کرام کے بیانات ہونگے ۔۔
OoO جلسہ فضیلت مسجد اقصیٰ و فیضانِ غوث آعظم دستگیر ؒ 26 اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ منعقد ہے ۔ اس جلسہ کا آغاز قاری محمد عامر مصطفیٰ قادری کی قرأت سے ہوگا ۔ نعت شریف محمد مشتاق نقشبندی ، میر صمد علی خاں ، میر مصطفے علی خاں سنائیں گے ۔ مولانا حافظ و قاری سید شاہ وسیم الدین احمد ، اسدی قادری نقشبندی فضیلت مسجد اقصیٰ و فیضانِ غوث آعظمؒ پر خطاب کریں گے ۔
اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اعراس شریف حضرت مولانا سید محمد بادشاہ حسینی قادری لئیق ؒ و حضرت مولانا سید قاسم حسینی قادری ؒ یکم ، 2 اور 3 نومبر بمقام درگاہ شریف قادری چمن مقرر ہے ۔ یکم نومبر بعد نماز عصر حلقہ ذکر ، سلام بحضور ﷺ و ختم قرآن پاک اور وعظ ہوگا ۔ 2 نومبر بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی اور مولانا سید محمد اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ کا وعظ ہوگا ۔ 3 نومبر بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی اور مولانا سید علی حسینی قادری کا وعظ ہوگا ۔ 10 تا 11 بجے دن ختم قرآن ہوگا ۔ 11 بجے تا قبل نماز ظہر محفل سماع ہوگی ۔ بعد ظہر زنانے کو زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔۔
٭٭ قطب الاقطاب حضرت حبیب عیدروس بن حسین العیدروس العلوی الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس شریف کے مراسم کا زیرنگرانی حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر بن احمد العیدروس ، 29 اکٹوبر بروز اتوار جلوس صندل سے آغاز عمل میں آئے گا۔ جلوس صندل4 بجے شام بیت العیدروس، فتح دروازہ سے نکل کر بارگاہ عیدروسیہ درگاہ خطہ صالحین، نامپلی بوقت مغرب پہنچے گا اور بعد نماز مغرب حضرت حبیب مجتبیٰ قصیدہ بردہ شریف ، صندل مالی و دیگر تقریبات کی نگرانی کریں گے۔ محفل سماع و چراغاں ، 30 اکٹوبر بروز پیر بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ اور محفل سماع کا درگاہ خطہ صالحین میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ مراسم عرس کا اختتام 31 اکٹوبر بروز منگل کو مجلس ختم القرآن ، محفل ذکر و دعا سے ہوگا۔ بعد نماز فجر (صبح 8 بجے ) ختم القرآن کا درگاہ میں انعقاد عمل میں آئے گا اور نگران محفل حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر العیدروس قبلہ دعاء کریں گے۔