مجھے امریکی رپورٹرس کے مقابل پاکستانی صحافی زیادہ پسند ہیں: ٹرمپ

,

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ وائیٹ ہاؤز میں اپنی میٹنگ کے دوران ایک رپورٹر سے سوال کیا کہ آیا وہ پاکستان سے ہے؟ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک دو پاکستانی رپورٹرس بھی موجود رہیں۔ میں ان کو امریکی رپورٹرس سے زیادہ پسند کرتا ہوں۔ امریکی صدر ماضی میں اپنے ملک کے میڈیا کو ’’جعلی‘‘ اور ’’بددیانت‘‘ قرار دے چکے ہیں۔