مجھے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں:الہان عمر

   

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ریپبلیکن پارٹی کی لارین بوبرٹ کی طرف سے بطور دہشت گردتشبیہہ دینے پر الہان عمر نے دعوی کیا کہ ان کے پاس دھمکیوں اور نفرت آمیز الفاظ کی آڈیو ٹیپ موجود ہے۔ اس واقعہ کے بعد الہان عمر اور لارین بوبرٹ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس پر الہان عمر نے کہا کہ بوبرٹ نے نہ تو ان سے معافی مانگی بلکہ اس پر انہوں نے مجھے مارنے کی دھمکی بھی دی جس کی آڈیو ٹیپ میں نے پریس کے سامنے پیش کر دی ہے۔پریس کانفرنس کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن اوکاسیو کورتیز نے الہان عمر کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے رپیبلکن پارٹی کی طرف سے ان دھمکیوں پر خاموش رہنے کا الزام لگایا ۔