نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک حالیہ عرصے کے دوران میں بارہا یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور انھیں قتل کر دیے جانے کا امکان ہے۔ ایلون امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے شدید حامی ہیں۔پنسلوانیا کے تمام علاقوں میں ٹرمپ کے حامی ووٹروں سے اپنے خطابوں میں ایلون مسک یہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی بھی ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیریس کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے کیوں کہ وہ “واشنگٹن میں اقتدار کے بروکروں کے ہاتھوں میں ایک کٹھ پتلی ہیں۔