محبت میں ناکامی ، دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔4۔اکتوبر (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ جی وینکٹ کرن جو ندی مسلم گوڑہ علاقہ کے ساکن جی رامچندریا کا بیٹا تھا ، اس نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ کرن پیشہ سے ایک انشورنس کمپنی میں ڈاٹا انٹری آپریٹر کا کام کرتا تھا اور ندی مسلم گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وینکٹ کرن ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا جو محبت میں ناکام ہوگیا تھا جس نے ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بہادر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ع