محبت میں ہر کوئی دوسرے موقع کا حقدار ہے۔ ملائکہ

,

   

نئی دہلی۔ ملائکہ اروڑا نے کہاکہ محبت میں ہر کوئی دوسرے موقع پر حقدار ہے‘ او رلوگوں کو اسے کھولے ذہین کے ساتھ تسلیم کرنا چاہئے۔ان دنوں سوشیل میڈیا پر مذکورہ بالی ووڈ کی ڈانسر اسٹار اپنے سے بہت کم عمر کے اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات میں‘ بہت ہی ہوشیار کے ساتھ اس جوڑے نے دونوں کے درمیان تعلقات کا انکشاف کیا اور اپنی چھوٹیوں کی تصوئیریں اور لمحات سوشیل میڈیا پر شیئر کرنا بھی شروع کردیا۔

ملائکہ نے کہاکہ ہندوستان میں ایک عورت کے لئے دوسرا موقع ہمیشہ تشویش کا باعث رہا ہے۔

ائی اے این ایس سے کو اس اداکارہ نے بتایا کہ”یہ ممنوعہ ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بہت سارے حالات اور مسائل ہیں جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے‘ حالانکہ میں سمجھتی ہوں کہ اس کو کھلے ذہین سے دیکھنے کی ضرورت ہے“۔

ملائکہ جس کی عمر45سال ہے اور سابق میں ان کی شادی اداکار ارباز خان سے ہوئی اور وہ ایک 16سال کے لڑکے ارہان کی ماں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ایسا معاملات کی مخالفت کرنے کے بجائے کچھ حد تک سنجیدہ ہونے کی(ضرورت ہے)۔ میں سمجھتے ہوں اس کی شمولیت ضروری ہے۔

جب میں دوسرے موقع کے متعلق بات کررہی ہوں‘ میں دوسرے موقع کے لئے سونچ رہی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں ہر کسی کو ایک دوسرا موقع ملنا چاہئے“
ایک عوامی شخصیت ہونے کی وجہہ کیاملائکہ کولگتا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کی ہمیشہ نگرانی کی جارہی ہے؟

ملائکہ نے کہاکہ ”اس کام میں ہونا ہی عوامی کی نگاہ میں رہنے کا حصہ ہے۔ میں سمجھتی ہوں آپ اس کے بہت جلد عادی ہوجائیں گے‘ بہتر کام ہوگا آپ کے لئے۔نیز مجھے لگتا ہے کہ یہ سب ٹھیک ہے“

۔سوشیل میڈیا پر سرگرم رہنے والی ملائکہ کے انسٹاگرام پر 9.2ملین فالور ہیں۔

مقبولیت کے باوجود انہیں سوشیل میڈیا پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ انہیں ارجن کے ساتھ عمر کے فرق کو لے کر ٹرول کیاجاتا ہے تو کبھی اس کے ڈرسنگ کے اندز کو نشاہ بنایا جاتا ہے۔

ملائکہ کا اس پر کہنا ہے کہ اس طرح کی چیزیں ان کا حوصلہ کم نہیں کرتی ہیں۔

ریبوک فیشنبل فٹ کی ہندوستان میں تین سال تک ایمباسیڈر ملائکہ نے کہاکہ”کوئی بھی ٹرولس کو اہمیت نہیں دیتا‘ کیونکہ اگر آپ انہیں توجہہ دیں گے تو وہ آگ میں تیل کے مترادف ہوگا۔ آخر کار آپ کے پاس پیش کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں باقی رہے گا۔ میں ٹرولنگ یا منفی سونچ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی“۔

اپنے کیریر کی شروعات ملائکہ ویڈیوجاکی کی حیثیت سے کی اور ”کلب ایم ٹی وی“ کے علاوہ ”لولائن اور اسٹائیل چیک“ جیسے پروگراموں کی پیشکش کی‘ اس کے بعد مشہور گیت ”چھایاں چھایاں‘ گور نال عشق میتھا‘ ماہی وے‘ کال دھمال او رمنی بدنام ہوئی“ پر اپنے بہترین رقص کا مظاہرے سے مقبولیت حاصل کی۔

دل سے فلم کے گانے ”چھایاں چھایاں“ نے راتوں رات بالی ووڈ میں ملائکہ کو مقبول کردیا اوروہ چھایاں چھایاں گرل کے نام سے اپنی پہچان بنائی۔

انہوں نے کہاکہ ”میں اس سے (چھایاں چھایاں گرل) سے کافی مطمئن ہوں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اس نے مجھے شناخت دی ہے۔ میں کہہ سکتی ہوں کہ میں ہمیشہ مقبول گانوں کا حصہ رہی ہوں“