حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) ایک خوش کن لمحہ میں ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اور ڈپٹی ڈائرکٹر تلنگانہ پولیس اکیڈیمی این وینکٹیشورلو نے ان کی دختر این اوما ہراتھی کو ہفتہ کو پولیس اکیڈیمی میں ان کی آمد پر سلیوٹ کیا۔ اوما، جنھیں یو پی ایس سی سیول سرویسیس امتحان میں 2022 میں تیسرا آل انڈیا رینک حاصل ہوا ہے، فی الوقت ایک آئی اے ایس آفیسر کی حیثیت سے ٹریننگ حاصل کررہی ہیں۔ جب وینکٹیشورلو نے ان کی دختر کے اعزاز میں یونیفارم میں کھڑے ہوئے تو یہ فخر اور جذبہ سے پُر لمحہ تھا۔ پولیس اکیڈیمی کو اوما کا یہ دورہ ان کی ٹریننگ کے سلسلہ کا ایک حصہ تھا۔ جیسے ہی اوما نے اس اکیڈیمی میں قدم رکھا ان کے والد نے انھیں سلیوٹ کیا جو پولیس فورس میں نمایاں خدمات کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ فخر سے سرشار والد کا ان کی بیٹی کو سلیوٹ کرنا اکیڈیمی میں کئی لوگوں نے دیکھا بشمول ان کے ساتھی عہدیدار اور ٹرینرس جنھوں نے اس دلی جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی۔