محبت کی شادی، دلہن کو الگ کرنے پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کم عمر لڑکی سے محبت کی شادی کرنے والا ایک نوجوان ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ سریکانت نے مولا علی اور امو گوڑہ کے درمیان ٹرین کی پٹریوں پر نامعلوم ٹرین کے آگے خودکشی کرلیا۔ سریکانت نریڈ میٹ علاقہ کا ساکن تھا جو ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اس لڑکی کی عمر کم تھی اور کم عمر میں لڑکی کے ساتھ شادی کو قبول نہیں کیا گیا۔ لڑکی کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور پولیس نے لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔ جب سریکانت نے لڑکی سے بات کرنے کی کوشش کی تو اسے لڑکی کے والدین نے بتایا کہ لڑکی مرچکی ہے۔ اس بات سے سریکانت شدید دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلیا۔ سریکانت نے جاریہ سال جون میں اس کی محبوبہ سے شادی کی تھی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔ ع