سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق چیف انجینئر بجلی چودھری محمد قاسم کی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی موت کو مجموعی طور بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک حساس طبیعت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ با وقار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے عوام خاص طور پر اپنے طبقے کے لئے کارہائے نمایاں انجام دئے جن کو مدتوں تک یاد کیا جائے گا ۔