محبوب نگر میں قبرستان کی صفائی کے کام کی انجام دہی

   

محبوب نگر ۔ محبوب نگر کے بھگیرتا کالونی میں واقع قبرستان، خاردار جھاڑیوں سے بھر گیا تھا اور گندگی کے ڈھیر جمع تھے۔ بیت الخیر فاؤنڈیشن محبوب نگر کے ذمہ داران نے درد مند نوجوانوں اور مزدوروں کے ساتھ قبرستان کی صفائی کی۔ محمد تقی بیت الخیر فاؤنڈیشن نے بتایا کہ خاردار اور خود رو جھاڑیوں کی وجہ سے قبروں کے بیچ پہنچنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ قبرستان کی حصار بندی کے لئے مقامی کونسلر سے بات کی گئی کونسلر نے تیقن دیا کہ جلدہی حصار بندی کا کام شروع کروادیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ کہیں بھی قبرستان اگر خستہ حالت میں نظر آئیں تو فوری صافف صفائی کریں یا پھر بیت الخیر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سے ربط پیدا کریں۔