محدود وقت کے لئے اسٹوڈنٹ ویزا کی تجویز کو امریکہ نے منسوخ

,

   

موجودہ ویزا قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ ایف اور جے ویزاؤں پر امریکہ میں اپنے ویزا کے اہل رہیں گے کیونکہ وہ تعلیم کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور صحافی ائی ویزاوں پر اپنے ملازمت پر رہیں گے


نیویارک۔ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان او ردیگربیشتر ممالک کے اسکالرس کے لئے چار سال کے محدود اسٹوڈنٹ ویزا دینے کی تجویز کو منسوخ کرنے کا اعلان کیاہے۔

محکمہ ہوم لینڈسکیورٹی (ڈی ایچ ایس) نے مذکورہ فیصلہ کی منگل کے روزاشاعت عمل میں لائی او رکہاکہ یہ صحافیوں کے لئے بھی ویزا کی متجاوز حد کو بھی برخواست کرے گا۔

مذکورہ ڈی ایچ ایس نے کہاکہ اس کو 32,000عوامی تبصرے موصول ہوئے ہیں جس میں سے 99فیصد لوگوں نے ستمبر کے آخر میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ تجویز کو تشویش ناک قراردیا ہے‘ جس کی وجہہ سے مجوزہ تبدیلیوں سے دستبرداری اختیار کی جارہی ہے۔

اگر تبدیلی کی جاتی تو انہیں توسیع کے لئے درخواست دینا پڑتا یا پھر ملک چھوڑنا پڑتا اورکسٹمس اور بارڈر پروٹکشن ایجنسیوں کو مشن کے مطالعہ کے درخواست دینا پڑتا۔

مذکورہ ٹرمپ انتظامیہ کی تجویز سے مزید کچھ ممالک کے لئے اسٹوڈنٹ ویزا کی حد دوسال تک کم ہوجاتی تھی جن کی بڑی تعداد میں شہری ویزا کی حد سے تجاوز کرگئے ہیں۔