محسن قریشی ضلع سکندرآباد کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین نامزد

   

حیدرآباد ۔ 13 اپریل (سیاست نیوز) صدرنشین آل انڈیا کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ و رکن راجیہ سبھا عمران پرتاپ گڑھی نے کانگریس کے سینئر قائد محسن قریشی کو سکندرآباد ضلع کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کا صدرنشین نامزد کیا ہے۔ نائب صدرنشین اے آئی سی سی اقلیتی ڈپارٹمنٹ انچارج تلنگانہ کانگریس امور فرحان اعظمی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ محسن قریشی نے انہیں سکندرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کا صدرنشین نامزد کرنے پر صدرنشین آل انڈیا کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ عمران پرتاپ گڑھی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو سے اظہارتشکر کیا۔ کانگریس پارٹی کے استحکام اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کیلئے انتھک جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔2