محمدسراج نے دیکھا دیاکہ وہ ٹسٹ میاچ کے لئے مناسب گیند باز کیوں ہیں

,

   

احمد آباد۔ ایک ایسے وقت میں جب ایک او رمرتبہ ہندوستان کے اسپین گیند بازوں کو اٹھ وکٹیں حاصل کرنے کااعزاز ملا‘ یہ محمد سراج کی قابلیت کا ہی اثر تھا انہوں نے میزبان ٹیم کے دووکٹیں اپنی شاندار گیند بازی کے ذریعہ لی ہیں۔

پہلی وکٹ انہوں نے نمبر3کھلاڑی جان بیریسٹو کی لی جبکہ دوسری وکٹ نمبر 4کھلاڑی جو روٹ کی حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے کھیل کو اختتام پر پہنچایا۔

سراج جس نے کم مدت کے لئے گیند بازی کی اپنی لائن اور لمبائی پر قابو رکھتے ہوئے بولنگ کررہے تھے اور میزبانوں کے دو کھلاڑیوں کو اؤٹ کرتے ہوئے لڑکھڑانے پر انہیں مجبورکردیاتھا۔

اس سے اوپران کی بات چیت بین اسٹوکس کے ساتھ بات بھی ہوئی تھی۔ محض اپنا پانچواں ٹسٹ میاچ کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے گیند باز نے کہاکہ ”سونچ دباؤ بنانے کی تھی۔ دونوں ویراٹ اور ایشانت نے کہاکہ ایک جگہ پر مجھے گیند پھینکنا ہے زیادہ تبدیلیوں کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

اگر دباؤ بنتا ہے تو وکٹیں ملیں گے“
سراج ٹسٹ میاچ کا مناسب بولر۔ اتل واسن
ہندوستان کے سابق تیز گیند باز اتل واسن نے کہاکہ سراج ٹسٹ میاچ کا مناسب گیند باز ہے اور ہندوستان کی وکٹوں پر انہوں نے وہی کیا جو اومیش یاد و کرتے ہیں جو اس میاچ کے لئے باہر ہیں۔ واسن نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”وہ ایک مناسب ٹسٹ میاچ گیند باز ہے۔

گیند میں ہلانے کی اس میں قابلیت ہے۔ ہندوستانی میدان پر آپ کو ایل بی ڈبلیو کرنے کا زیادہ موقع ملتا ہے کیونکہ گیند سست ہوتی ہے۔ اس کا ایکشن ہوا میں گیند کو ہلانے میں مدد کرتا ہے۔

اس میں مہارت آرہی ہے اور ایک گیند باز اچھی دماغی بہتری اس کو حاصل ہے“۔ ویراٹ کوہلی کے ملوث ہونے سے قبل مذکورہ 26سالہ کی انگلینڈ کے بلے باز اسٹوکس سے لفظی جھڑپ ہوگئی تھی۔

ایمپائر کو بھی مداخلت کرنا پڑا۔ سراج نے بہت جوش اورجذبہ دیکھا یاہے۔سراج نے آسڑیلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے ٹسٹ کیریر کی شروعات کی اور اس کے بعد سے وہ ہندوستان کے لئے تیسرے تیز پسندیدہ تیز گیند باز کے طور پر سامنے ائے ہیں۔