محمد سراج پھر ایک مرتبہ اوڈی ائی گیند بازی کی زمرہ بند ی میں نمبرون پر پہنچ گئے

,

   

پچھلے سال جوش ہیزالوڈ سے مقابلے میں پیچھے رہ جانے کے بعد اشیا کپ میں 6/12کے بولنگ اسپیل کے بعد سراج دوبارہ نمبر ون پر پہنچ گئے ہیں
دوبئی۔ ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج چہارشنبہ کے روز اٹھویں مقام سے چھلانگ لگاکر او ڈی ائی گیند بازی کی زمرہ بند میں ائی سی سی ورلڈ کپ سے قبل دوبارہ نمبر ون پر پہنچ گئے ہیں‘ ائی سی سی ورلڈ کپ کی شروعات 5اکٹوبر سے ہونے والی ہے۔

سراج نے ایشیاء کپ کے فائنل مقابلے میں سری لنکا کو 50رنوں پر ڈھیر کردیا جس کی وجہہ سے زمرہ بند میں سر فہرست آنے میں انہیں مدد ملی ہے۔

پچھلے سال جوش ہیزالوڈ سے مقابلے میں پیچھے رہ جانے کے بعد اشیا کپ میں 6/12کے بولنگ اسپیل کے بعد سراج دوبارہ نمبر ون پر پہنچ گئے ہیں۔

سراج نے اس ٹورنمنٹ میں 12.2کے اوسط سے 10وکٹیں لئے ہیں۔

انہوں نے ٹرینٹ بولڈ‘ راشد خان اور میشل اسٹارک جیسے گیند بازوں کو زمرہ بندے میں پیچھے چھوڑ دیاہے۔

افغانستان کے اسپینر دونوں مجیب الرحمن او رراشد خان نے اپنے مقام کو بہتر بنایاہے اور وہ بالترتیب 4اور 5ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹاپ دس میں جانے والے وہ واحد دیگر کھلاڑی ہیں۔ زخمی ہونے کے بعد واپسی میں اس جگہ سے باہر نکل کر ساوتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کا مظاہرہ بھی مایہ ناز رہا ہے۔