شمس آباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) انسانی حقوق کمیشن اقوام متحدہ کی جانب سے جناب محمد سلمان احمد کو انفارمیشن ٹکنالوجی اور قانونی مطالعہ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ محمد سلمان احمد کو عالمی انسانی حقوق کے تحفظ کمیشن کا قومی صدر بھی مقرر کیا گیا۔ مہشور فلمی اداکار شلپاشٹی کندرا نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ اس تقریب میں جگناتھ، نیہا راٹھی قومی ریسلر، نرسنگ یادو اسسٹنٹ کمشنر ممبئی، تاش پیلڈن کے علاوہ دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ محمد سلمان احمد کو ان کی بہترین خدمت پر بھارت گورو رتن کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔