انتقال

   

بیدر ۔ برادران الام کو یہ اطلاع انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ مولانا محمد تصدق ندوی چٹگوپہ کے والد محترم الحاج حضرت محمد معین الدین صاحب امام 80 سالہ ولد حضرت محمد امام الدین صاحبؒ پیش امام چٹگوپہ کا آج 7 جولائی بروز منگل تقریباً 11 بجے دن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال پرملال ہوگیا ہے ۔ اناللہ وانالیہ راجعون ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مولانا تصدق ندوی نے پڑھائی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت سید سالار مخدوم حسینیؒ میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ مرحوم انتہائی متقی ، پرہیزگار اور تہجد گذار تھے ۔ مولانا تصدق ندوی نے عوام الناس سے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے ۔ پسماندگان میں 8 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ اس بات کی اطلاع مولانا تصدق ندوی نے دی ہے ۔

جڑچرلہ ۔ جڑچرلہ بادے پلی کے محلہ فضل بنڈہ میں جناب محمد برہان الدین تاجر کا 52 سال کی عمر میں مختصر سی علالت انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز ظہر نماز جنازہ مدینہ مسجد محلہ فضل بنڈہ میں مولانا الحاج حافظ سید جعفر علی قادری ا مام و خطیب جامع مسجد تماجی پیٹ پیٹ نے پڑھائی تدفین آبائی قبرستان محلہ فضل بنڈہ بادے پلی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 5 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9398340138پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

حسن آباد ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری برائے تلنگانہ و سابقہ رکن اسمبلی حسن آباد کامریڈ چاڈا وینکٹ ریڈی نے آج یہاں جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں بتایا کہ سی پی آئی کی محاذی شقافتی تنظیم تلنگانہ پرجا نائیا منڈلی سے وابستہ سینئیر فنکار و متحدہ آندھراپردیش کے نامور انقلابی گلوکار کامریڈ محمد نثار احمد ولد جناب محمد عبدالکریم متوطن موضع سدالہ ضلع نلگنڈہ کا آج بعمر 51 سال حرکت قلب اچانک بندجانے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ جس سے کمیونسٹ پارٹی کا ثقافتی شعبہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔

نظام آباد ۔ضلع نظام آباد کے موظف مدرس پانی ٹانکی ہائی اسکول نے آج داعی اجل کو لبیک کہا وہ ایک نیک متقی اور پرہیز گار شخصیت کے حامل انتہائی شفیق مدرس تھے آج بعد نماز عصر مسجد قلعہ نظام آباد میں نماز جنازہ ادا کی جاکر جدید قبرستان قلعہ میں تدفین عمل میں لائی جائیگی پسماندگان میں تین دختران اور دو فرزندان ہیں مزید تفصیلات کے لیے موبائل فون نمبر9849008983 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔جمیع برادران اسلام سے اپیل ہے کہ وہ مرحوم کے لیے دعاے مغفرت فرمائیں۔