محکمہ ٹرانسپورٹ میں آن لائن خدمات کا آغاز

   

12 خدمات کی پیشکش، مستقبل میں مزید سہولتیں : وزیر پی اجے کمار
حیدرآباد: محکمہ ٹرانسپورٹ میں 5 آن لائن خدمات کا آغاز کیا گیا۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے مستقبل میں مزید 12 آن لائن خدمات کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے فرینڈلی الکٹرانک سرویس آف ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ فیسٹ کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اس سہولت کے ذریعہ پانچ خدمات کا احاطہ کیا جائے گا جن میں ڈپلیکیٹ ایل ایل آر، ڈپلیکیٹ لائسنس، بیاچ کی اجرائی کے علاوہ موجودہ ڈرائیونگ لائسنس کی حوالگی پر اسمارٹ کارڈ کی اجرائی اور لائسنس کیلئے ہسٹری شیٹ جاری کی جائے گی۔ مستقبل میں مزید 12 اقسام کی خدمات آن لائن میں دستیاب رکھی جائے گی۔ پی اجئے کمار نے کہا کہ شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈپارٹمنٹ میں آن لائن خدمات کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ اب عوام کو آر ٹی اے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی وہ گھر بیٹھے ضرورت کے مطابق خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں لائے جانے والے اصلاحات سے جہاں عوام کو سہولتیں حاصل ہوں گی وہیں درمیانی افراد کا رول ختم ہوجائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ایسی آن لائن سہولت فراہم کی جارہی ہیں آنے والے دنوں میں مزید شفافیت لائی جائے گی۔