مخالف مسلم ریمارکس پر برہمی‘ اترکھنڈ کے رکن اسمبلی راج کمار ٹھوکرال نے دعوی کیا ہے کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے

,

   

ایک ویڈیو مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے گئے ہیں‘ میں کہا ہے ہے انہیں ”مسلمانو ں کے ووٹوں کی“ ضرورت نہیں ہے‘ تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے

اتراکھنڈ۔بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی جس کا تعلق اتراکھنڈ سے کی اس وقت تنازعات کا شکا رہوگئے جب ان کا ایک ویڈیو مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے گئے ہیں‘ میں کہا ہے ہے انہیں ”مسلمانو ں کے ووٹوں کی“ ضرورت نہیں ہے‘ تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

ویڈیو پر نوٹ لیتے ہوئے مذکورہ بی جے پی کے ریاستی یونٹ نے ردارپور کے رکن اسمبلی راج کمار ٹھوکرال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے استفسار کیاہے کہ ایک ہفتہ کے اندر وضاحت کریں۔تاہم ٹھوکرال نے یہ دعوی کیاہے کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

ویڈیو میں ٹھوکرال ایک ریالی سے خطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ہندی میں کہاکہ ”مجھے یاد ہے الیکشن کے دوران میری میٹنگ میں نے تمام مسلمانوں سے کہاتھا کہ وہ مذکورہ مقام کو چھوڑ کر چلے جائیں۔

مجھے کسی مسلمان کو ووٹ نہیں چاہئے۔ میری زندگی کھلی کتاب ہے۔

میں نے کبھی بھی کسی مسلمان کے گھر سے پانی تک نہیں پیا ہے۔ان کی بیویاں پانی میں تھوکتی ہیں۔

وہ لوگ چائے میں تھوکتے ہیں۔ جب تک میں زندہ ہوں ان کے دروازے پر نہیں جاؤں گا“۔انہوں نے آگے کہاکہ ”میں کبھی کسی مسلمان کاکام نہیں کروں گا۔

خدا کے بغیر رہنے والے گنہگاراس ملک میں رہتے ہیں مگر ملک کے خلاف کام کرتے ہیں۔جب تک ہم زندہ ہیں رودار پور میں کسی بھی ہندو فیملی کے ساتھ مظالم برداشت نہیں کریں گے“۔

ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا دعوی کرتے ہوئے ٹھوکرال نے کہاکہ سال2011میں کئے گئے ریمارکس ہیں جو رودا پور میں پیش ائے فسادات کے فوری بعد کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ”یہ حقیقت ہے کہ ہم مسلمانوں کے پاس ووٹ مانگنے نہیں جاتے ہیں“